Fatwa Online

نجاست غلیظہ کی کتنی مقدار کپڑوں کو ناپاک کر دیتی ہے؟

سوال نمبر:3542

السلام علیکم! کیا چوہے کا پیشاب کپڑوں‌ کو ناپاک کر دیتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالہادی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء

موضوع:نجاستیں  |  طہارت

جواب:

جانور دو طرح کے ہیں:

  1. ماکول اللحم
  2. غیر ماکول اللحم

ماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حلال ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست خفیفہ کہلاتا ہے۔

غیرماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حرام ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست غلیظہ کہلاتا ہے۔

ماکول اللحم اور غیر ماکول اللحم دونوں طرح کے جانوروں کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے۔ نجاست غلیظہ کی مقدار کم ہو خواہ زیادہ اسے پاک کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 April, 2024 08:34:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3542/