مریض‌ کے مسجد میں‌ جانے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3511

السلام علیکم! گزارش یہ ہے کہ کیا ایک ایسا شخص جس کو پاخانے کا بیگ لگا ہوا ہے مسجد میں جا سکتا ہے؟ اُس کے لئے جمعہ، حج اور عمرہ کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد حنیفمقام: برطانیہ عظمیٰ
  • تاریخ اشاعت: 21 فروری 2015ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

اگر ایسے مریض سے بو نہیں آتی اور بیگ کی وجہ سے تلویث مسجد کا اندیشہ نہیں تو مسجد میں بھی جا سکتا ہے اور حج و عمرہ بھی ادا کر سکتا ہے۔ اگر صورتِ حال اس کے برعکس یعنی بو آتی ہے یا مسجد میں گندگی پھیلنے کا خطرہ ہے تو یہ شخص گھر میں ہی نماز ادا کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟