Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اقامت کہے بغیر شروع ہونے والی نماز کا کیا حکم ہے؟

اقامت کہے بغیر شروع ہونے والی نماز کا کیا حکم ہے؟

موضوع: نماز کی سنتیں   |  نماز با جماعت   |  اقامت

سوال پوچھنے والے کا نام: عریشہ       مقام: ہند

سوال نمبر 3462:
السلام علیکم! امام اقامت سے قبل رکعت باندھ لے اور فوراً یاد آجائے تو نماز توڑ کر اقامت کہنے کے بعد دوبارہ نماز پڑھائے یا بغیر اقامت کےنماز جاری رکھے؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب:

باجماعت نماز سے پہلے اقامت کہنا سنت ہے۔ سہواً یا بھول کر کسی سنت کے رہ جانے کی صورت میں نماز ہو جاتی ہے۔ اگر ناداستہ طور پر اقامت کہے بغیر امام صاحب تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کر دیں تو نماز ہوجاتی ہے۔ بغیر اقامت کہے شروع ہونے والی نماز توڑنے کی ضرورت نہیں مکمل کر سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2015-01-18


Your Comments