Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مسجد میں سونا جائز ہے؟

کیا مسجد میں سونا جائز ہے؟

موضوع: مسجد   |  مسجد کے آداب

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر محمود       مقام: ایبٹ آباد

سوال نمبر 3360:
السلام علیکم! کیا مسجد کے اس حصہ میں جہاں‌ باجماعت نماز پڑھی جاتی ہے، وہاں سونا جائز ہے؟

جواب:

اعتکاف کے علاوہ مسجد میں سونا مسجد کے آداب کے خلاف ہے۔ مسجد میں سونے کے بارے میں فقہاء میں اختلاف ہے، بعض نے اسے جائز کہا ہے اور بعض نے ناجائز۔ لیکن یہ بات حتمی ہے کہ بغیر مجبوری کے مسجد میں سونا مکروہ ہے۔ اس لیے احتیاط بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2014-11-25


Your Comments