Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ایسی کون سی چیزیں ہیں جو وضو کے مکروہ ہونے کا سبب بنتی ہیں؟

ایسی کون سی چیزیں ہیں جو وضو کے مکروہ ہونے کا سبب بنتی ہیں؟

موضوع: طہارت   |  وضوء

سوال نمبر 332:
ایسی کون سی چیزیں ہیں جو وضو کے مکروہ ہونے کا سبب بنتی ہیں؟

جواب:

درج ذیل امور کی بناء پر وضو مکروہ ہو جاتا ہے :

  1. کلی کے لیے بائیں ہاتھ سے منہ میں پانی ڈالنا۔
  2. عذر کے بغیر ایک ہاتھ سے منہ دھونا۔
  3. منہ دھوتے وقت زور سے منہ پر چھینٹے مارنا۔
  4. وضو کرتے وقت پانی کو ضرورت سے کم استعمال کرنا۔
  5. وضو کرتے وقت پانی کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا۔
  6. وضو کرتے ہوئے دنیاوی گفتگو کرنا۔
  7. گلے کا مسح کرنا۔
  8. ناپاک جگہ پر وضو کا پانی گرانا۔
  9. عورت کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا۔
  10. وضو کے پانی کے قطرے وضو کے برتن میں ٹپکانا۔
  11. ہر سنت کا ترک مکروہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments