کیا برائلر مرغی کا گوشت حلال ہے؟

سوال نمبر:3287
السلام علیکم! کیا برائلر مرغی کا گوشت کھانا حلال ہے؟ جبکہ اس کی خوراک اور اس کی افزائشِ نسل غیر فطری ہے۔

  • سائل: راشدہ اظہرمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2014ء

زمرہ: حلال و حرام جانور

جواب:

برائلر مرغی کا گوشت حلال ہے۔ اس کی خوراک میں جو چیزیں استعمال کی جاتی ہیں ان کی ہیئت کیمیائی عمل کے ذریعے تبدیل کر دی جاتی ہے۔ جس طرح دوسری مرغیاں ہر قسم کی خوراک کھا کر بھی حلال رہتی ہیں اسی طرح برائلر مرغیاں بھی حلال ہیں۔

اس کی افزائشِ نسل کوئی غیر فطری عمل سے نہیں ہوتی، صرف انڈوں کو ہیٹ دینے کا عمل مرغی کی بجائے دوسرے ذرائع سے لیا جاتا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ لہٰذا برائلر مرغی کا گوشت کھانا حلال اور جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟