خواب میں کبوتر دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3274
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ خواب میں کبوتر دیکھنا کیسا ہے؟

  • سائل: محمد عرفانمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2014ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ نے یہ بیان نہیں کیا کہ آپ نے کبوتر کس رنگ میں دیکھا ہے، بہرحال تعبیر الرویا میں امام ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کبوتر پکڑا ہے، یا کسی نے اسے دیا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شادی کرے گا۔ یا اگر دیکھے کہ خریدا ہے اور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ عورت کو طلاق دے گا۔

حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کبوتر دیکھنا تین وجہ سے ہے:

  1. منفعت
  2. معیشت
  3. غم و اندوہ

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔