کیا خواتین غیرضروری بال صاف کرنے کے لئے بلیڈ والی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌؟

سوال نمبر:3208
السلام علیکم! کیا خواتین غیر ضروری بالوں کو کاٹنے کے لئے ایسی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌ جس میں بلیڈ لگے ہوں؟

  • سائل: عائشہ قادریمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2014ء

زمرہ: طہارت   |  عورت کے احکام

جواب:

غیر ضروری بال صاف کرنے کے آلات کے سلسلہ میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ جس طرح آسانی کے ساتھ ممکن ہو، ان بالوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عورتوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاوڈر یا کریم وغیرہ ہی استعمال کریں۔ بلیڈ کا استعمال بھی ناجائز نہیں ہے۔ عورتیں غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے بلیڈ والی مشین یا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟