Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا غیرمسلم کو صدقہ دیا جاسکتا ہے؟

کیا غیرمسلم کو صدقہ دیا جاسکتا ہے؟

موضوع: صدقات

سوال پوچھنے والے کا نام: پٹیل ساجد احمد       مقام: بارامتی، ضلع پونا، مہاراشٹرا، انڈیا

سوال نمبر 3165:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم صدقہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں؟

جواب:

حربی کافروں اور مرتدینِ اسلام کے علاوہ تمام غیر مسلموں کو صدقہ، زکوٰۃ وغیرہ دے سکتے ہیں۔ یعنی ایسے غیر مسلم جو فتنہ و فساد نہ پھیلا رہے ہوں اور حق دار ہوں تو ان کی مدد کی جائے گی۔ اس کے برعکس جو لوگ اسلام کے خلاف کسی سازش میں شریک ہوں ان کی مدد نہ کی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-04-19


Your Comments