Fatwa Online

کیا غیرمسلم کو صدقہ دیا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:3165

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم صدقہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: پٹیل ساجد احمد

  • مقام: بارامتی، ضلع پونا، مہاراشٹرا، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

موضوع:صدقات

جواب:

حربی کافروں اور مرتدینِ اسلام کے علاوہ تمام غیر مسلموں کو صدقہ، زکوٰۃ وغیرہ دے سکتے ہیں۔ یعنی ایسے غیر مسلم جو فتنہ و فساد نہ پھیلا رہے ہوں اور حق دار ہوں تو ان کی مدد کی جائے گی۔ اس کے برعکس جو لوگ اسلام کے خلاف کسی سازش میں شریک ہوں ان کی مدد نہ کی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 April, 2024 11:58:57 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3165/