Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا نماز کے بعد رسول اللہ (ص) کے لیے سلام پڑھا جا سکتا ہے؟

کیا نماز کے بعد رسول اللہ (ص) کے لیے سلام پڑھا جا سکتا ہے؟

موضوع: درود و سلام

سوال پوچھنے والے کا نام: عارف حسین       مقام: انڈیا

سوال نمبر 3105:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز کے بعد آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سلام پڑھا جا سکتا ہے؟

جواب:

نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کا حکم فرمایا ہے لیکن وقت کی کوئی پابندی نہیں لگائی کہ کس وقت بھیجنا ہے، مطلقا حکم ہے۔ ویسے دیکھا جائے تو ہماری نماز بھی مکمل نہیں ہوتی جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام نہ بھیجا جائے۔ لہذا ہر نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنا ضروری ہے، جس انداز میں بھی بھیجیں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں۔
کیا احادیث میں‌ درود ابراہیمی کے علاوہ بھی کوئی درود پاک ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-02-15


Your Comments