جادو کرنے والے شخص کی شرعی سزا کیا ہے؟


سوال نمبر:3086
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جادو کرنے، کروانے اور معاونت کرنے والے شخص کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے نیز ان اشخاص کی شرعی سزا کیا ہے، ریاست میں اسلامی قوانیں کی نفاذ نہ ہو تو کیا مجرم سزا سے بچا رہے گا؟

  • سائل: راحیل انورمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

زمرہ: جادو اور علم نجوم

جواب:

جادو کرنے والے کے لیے تعزیرا قاضی یا جج جو مناسب سزا سمجھے دے سکتا ہے کیونکہ یہ نوعیت مسئلہ کے مطابق ہو گی۔ پاکستانی قانون کے مطابق قرآن وحدیث کے مخالف کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ یہ الگ بات ہے کہ اس پر عمل نہیں کیا جا رہا لیکن ہر مسئلہ کا حل موجود ہے اور ہر جرم کی سزا بھی موجود ہے۔ قانون ہر سہولت مہیا کرتا ہے جس سے معاشرے میں امن بحال ہو سکتا ہے۔ سزا دینا ریاست کا ہی کام ہوتا ہے ایسا نہیں ہو گا کہ اسلامی قانون کا نفاذ نہیں ہے تو جو کسی کو دیکھے وہی سزا دے دے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔