Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ایک عورت وضع حمل کے بعد کب تک پاک نہیں ہوتی؟

ایک عورت وضع حمل کے بعد کب تک پاک نہیں ہوتی؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: سہیل احمد       مقام: کراچی

سوال نمبر 2990:
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت ڈلیوری کے بعد کب تک پاک نہیں ہوتی؟ کیا وہ عورت 40 دن تک نماز یا قران شریف کی تلاوت نہیں کر سکتی؟

جواب:

ڈلیوری کے بعد نفاس کا خون آنے کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس (40) دن ہے۔ اگر پہلے خون آنا بند ہو جائے تو وہ پاک ہو جائے گی اسے غسل کر کے نماز ادا کرنی چاہیے اور تلاوت قرآن مجید بھی کر سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-01-03


Your Comments