Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر صف میں صرف ایک نمازی ہو تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟

اگر صف میں صرف ایک نمازی ہو تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟

موضوع: عبادات  |  نماز  |  نماز با جماعت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شفقت محمود       مقام: لاہور

سوال نمبر 2979:
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر صف میں صرف ایک نمازی ہو تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی اور کیا اس کو جماعت کا ثواب ملے گا؟

جواب:

اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ جب کوئی اکیلا ہو وہ پہلے جو صف مکمل ہو چکی ہوتی ہے اس کے درمیان سے ایک بندے کے کندھے پر ہاتھ رکھے اور پیچھے کی طرف کرے اور وہ دونوں نئی صف بنا لیں یہ اس وقت ہے جب کوئی اور بندہ آتا ہوا نظر نہیں آتا۔ اگر لوگ وضو کر کے آ رہے ہیں یا جماعت شروع ہوئی ہے ابھی لوگ آ رہے ہیں پھر ضرورت نہیں ۔

لیکن آج کل یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ایسا کرنا چاہیے۔ اس لیے امکان ہے کہ جس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پیچھے لانے کی کوشش کی جائے شاید اس کو مسئلہ معلوم نہ ہو وہ نہ آئے یا نماز چھوڑ کر لڑائی شروع کر لے۔ کیونکہ بدقسمتی سے اس طرح کے مسائل بہت کم بتائے جاتے ہیں۔ لوگوں کو آگاہی نہیں ہے۔ لہذا اکیلا ہی کھڑا ہو جائے اگر کوئی آ گیا تو بہتر ہے نہیں تو نماز ہو جائے گی اور جماعت کا ہی ثواب ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-12-03


Your Comments