Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا روزگار ملنے کا کوئی وظیفہ ہے؟

کیا روزگار ملنے کا کوئی وظیفہ ہے؟

موضوع: وظائف

سوال پوچھنے والے کا نام: بلال احمد قادری       مقام: کشمیر، انڈیا

سوال نمبر 2966:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں چار سال سے ملازمت کی تلاش میں ہوں مگر مجھے ابھی تک نہیں‌ ملی ہے؟ برائے مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب:

آپ کےلیے بہترین مشورہ ہے کہ ملازمت کی تلاش بھی جاری رکھیں، لیکن ساتھ ساتھ کوئی چھوٹے پیمانے پر کاروبار بھی شروع کر لیں تاکہ گھریلو ضروریات پوری ہوتی رہیں، لازمی نہیں ہے کہ کہیں ملازمت ہی ملے تو کام کرنا ہے۔ درج ذیل وظیفہ حسب توفیق جاری رکھیں۔

حسبی الله ونعم الوکیل ونعم المولی ونعم النصیر.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-29


Your Comments