سوال نمبر:2954
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ موجودہ دور میں یا پچھلے سو سال میں کوئی ایسی اللہ کی محبوب شخصیت گزری ہے جس کو غوث زماں، محبوب سبحان اور شہباز لامکان کہا جا سکتا ہے؟ کیا یہ صفات سرکار غوث زمان کے علاوہ بھی کسی اور کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں؟ اور غوث زماں، محبوب سبحان اور شہباز لامکان کے لغوی اور اصطلاحی معانی کیا ہیں؟ قرآن اور احادیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عوام الناس میں پھیلی ے چینی دور فرما کر صحیح رہنمائی فرمائیں۔
- سائل: محمد فخر عالم فیضی قادریمقام: فجی
- تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء
جواب:
لغوی معنی
- غوث: فریاد کو پہنچانے والا، اہل اسلام میں ولایت الہی کا ایک درجہ۔
- زمان : وقت، زمانہ، ساعت۔
- محبوب: پیارا، دوست، محبت، معشوق، دلدار، منظور نظر، دل ربا۔
- شہباز: بازوں کا بادشاہ، شاہی باز، بڑا باز۔
- لامکان: جہاں مکان بھی نہیں، عرش معلی سے بھی آگے۔
- سبحان : پاک۔ اللہ تعالی کا صفاتی نام
اصطلاحی معنی
- غوث زمان زمانے کی فریاد کو پہنچنے والا۔
- محبوب سبحان اللہ تعالی کا پیارا۔
- شہباز لامکان عرش معلی سے بھی آگے پہنچ رکھنے والا
یہ القابات قرآن وحدیث میں استعمال نہیں ہوئے نہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےلیے
صحابہ کرام نے بولے،نہ صحابہ کرام کےلیے بولے گئے،نہ ہی قرآن وحدیث کی ترکیب ہے۔ یہ
سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے چاہنے والوں نے ان کے لیے استعمال کیے ہیں۔
اس لیے ان کا استعمال کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✍️ مفتی تعارف
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔