Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ دکان میں پیسے دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں‌ دکان میں پیسے دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: ارشاد احمد       مقام: ملتان، پاکستان

سوال نمبر 2944:
محترم جناب السلام علیکم میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے والد کی دکان پر کسی کام سے کھڑا ہوں اور میرے ہاتھ سے کوئی چیز گرتی ہے اور میں اسے اٹھانے کے لئے جھکتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ دکان کے تھڑے کے نیچے جو نالی بہہ رہی ہے اس میں بہت سارے نوٹ پڑے ہیں۔ بلکہ بنڈل کے بنڈل پڑے ہیں اور میں ان سب بنڈلوں کو اٹھا رہا ہوں اور کہتا جا رہا ہوں کہ ارے یہاں تو بہت سارے پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ یہاں پر یہ بات نوٹ کریں کہ میرے والد کی دکان بہت عرصہ پہلے بند ہو چکی ہےاور میں خود 5 سال تک ابو ظہبی میں جاب کرتا رہا ہوں لیکن کسی وجہ سے میرے وہ جاب ختم ہو گئی اور آج کل میں کسی اچھی جاب کی تلاش میں ہوں۔

جواب:

خواب میں پیسے دیکھنے کی مختلف تعبیریں ہیں آپ کے خواب کی تعبیر جو ہماری سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ آپ کوئی کاروبار شروع کریں جاب کے بجائے۔ اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے۔ لیکن کاروبار کے لیے اچھی طرح سوچ سمجھ کر کہیں سرمایہ لگانا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-18


Your Comments