Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - قربانی میں‌ حصوں کی مصلحت کیا ہے؟

قربانی میں‌ حصوں کی مصلحت کیا ہے؟

موضوع: عبادات  |  قربانی

سوال پوچھنے والے کا نام: زبیر محمد       مقام: نا معلوم

سوال نمبر 2904:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ چھوٹے جانور میں ایک قربانی اور بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں ان کی مصلحت کیا ہے؟

جواب:

ایک بڑا جانور تقریبا سات چھوٹے جانوروں کے برابر ہوتا ہے۔ اس لیے بڑے جانور کی سات قربانیاں ہوتی ہیں۔ مصلحت یہی ہے کہ اگر بڑے اور چھوٹے جانور میں ایک ایک ہی قربانی ہوتی تو آج بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہونا تھا، اس مہنگائی کے دور میں بڑا جانور کسی ایک کے لیے لگانا بہت مشکل تھا۔ بہت کم لوگ ہیں جو بڑا جانور اکیلے لگاتے ہیں۔ چھوٹے جانور بھی آج کل بڑی مشکل سے لگائے جاتے ہیں، بڑا ایک تو مشکل ہونا تھا۔ بہر حال اللہ اور اس کا رسول قیامت تک لوگوں کی صورت حال کو جانتے ہیں اس لیے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-12


Your Comments