Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - انسان گناہوں سے کیسے بچ سکتا ہے؟

انسان گناہوں سے کیسے بچ سکتا ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: احسان اللہ حسین       مقام: پشاور

سوال نمبر 2828:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ انسان گناہوں سے کیسے بچ سکتا ہے؟ توبہ کا طریقہ اور فضائل بتائیں۔

جواب:

انسان نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرے، قرآن پاک اور احادیث مبارکہ ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کرے تاکہ اللہ تعالی کے احکام سے اچھی طرح آگاہی ہو جائے۔ سچ بولے، وعدہ پورا کرے، پھر توبہ کرے اور آئندہ گناہوں سے دور رہنے کا پکا ارادہ کرے تو گناہوں سے بچ سکتا ہے۔

اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
(دعا اور آداب دعا)
ملاحظہ کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-16


Your Comments