Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا پلاٹ وجود میں آنے سے پہلے اس کی فائلز کی خرید وفروخت جائز ہے؟

کیا پلاٹ وجود میں آنے سے پہلے اس کی فائلز کی خرید وفروخت جائز ہے؟

موضوع: خریدو فروخت (بیع و شراء، تجارت)   |  شرائط خریدو فروخت

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک کاشف شبیر       مقام: لاہور

سوال نمبر 2811:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ آج کل مختلف ہاؤسنگ سکیمز میں‌ فائل کی خرید و فروخت کا کام ہو رہا ہے، ہاؤسنگ سکیم والے فائل بیچتے ہیں، جب کہ اس پلاٹ کا ابھی کوئی وجود بھی نہیں ہوتا، اس کا وجود تقریبا ایک سال بعد ہوتا ہے، اور فائل کی پہلے ہی خرید و فروخت شروع ہو جاتی ہے، جو پلاٹ کے وجود میں‌ آنے تک 3 سے آٹھ لاکھ تک حقیقی قیمت سے اوپر جا چکی ہوتی ہے، کیا اس طرح فائل کی خرید و فروخت صحیح ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

جواب:

یہ تو اسی طرح ہے جیسے عام رجسٹریشن کروائی جاتی ہے۔ کیونکہ انہیں یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ کتنے کتنے پلاٹ ہونگے۔ رقبہ کتنا ہو گا اور کس علاقہ میں ہونگے باقی اس فائل میں دی گئی تمام شرائط سے بھی آگاہی ضروری ہے۔ جب پلاٹ ملیں اس وقت وہ اس فائل کے مطابق ہوں تو یہ فائلز خرید و فروخت کا کام درست ہے جائز ہے۔ اگر بعد میں ملنے والے پلاٹس ان فائلز میں دی گئی شرائط پر پورے نہ اترتے ہوں تو پھر فائلز کی خرید و فروخت جائز نہیں ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-16


Your Comments