Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ناپسند بیوی کو طلاق دے دینی چاہیے؟

کیا ناپسند بیوی کو طلاق دے دینی چاہیے؟

موضوع: طلاق

سوال پوچھنے والے کا نام: خالد محمود       مقام: لاہور

سوال نمبر 2805:
السلام علیکم میرا چھوٹا بھائی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اس کے تمام ذریعہ معاش کو پورا کیے جا رہا ہے۔ ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں‌ ہے لیکن وہ اسے پسند نہیں‌ کرتا۔ وہ بہت پریشان ہے اور اس صورتحال میں‌ اسے طلاق دینے میں مدد چاہتا ہے۔

جواب:

بہت افسوس ہے کہ شادی کے بعد خیال آیا ہے کہ لڑکی پسند نہیں ہے، یہ کام تو شادی سے پہلے کرنے والا تھا جو اب کر رہے ہیں۔ ہم تو یہ غلط مشورہ نہیں دے سکتے کہ آپ اس کو طلاق دے دیں۔ اگر اخراجات برداشت کر سکتے ہیں تو اس کی زندگی تباہ نہ کریں۔ جیسا کہ آپ نے بتایا کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے۔ بہتر حل یہی ہے کہ اس کو طلاق نہ دی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-23


Your Comments