Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اسلام میں‌ کس کس پر سلام پڑھنا جائز ہے؟

اسلام میں‌ کس کس پر سلام پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: درود و سلام

سوال پوچھنے والے کا نام: نا معلوم       مقام: انڈیا

سوال نمبر 2804:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ سیدی اعلی حضرت پہ لاکھوں سلام پڑھنا کیا یہ صحیح ہے اگر ہے تو صحابہ تابعین تبع تابعین اؤلیاء اللہ ہیں کیا ان کو بھی سلام پڑھنا صحیح ہو گا۔ امت محمدیہ میں‌ کیا سب کو سلام پڑھنا اور کرنا جائز ہے اور پتھر پھول درخت کو سلام کرنا صحیح ہے۔ اس مسئلہ کو تفصیل سے بتانا اور سلام کس پر پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب:

جس جس چیز کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت ہے۔ اس پر سلام بھیج سکتے ہیں خواہ انسان، حیوان، پتھر، شجر، پھول وغیرہ جو بھی ہو۔ سلام تو ہم ہر روز ایک دوسرے کو بھی کرتے ہیں، صرف مسلمان ہونے کے ناطے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہونے کے ناطے، اسی طرح ہر وہ چیز جس کو نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو اس پر سلام بھیج سکتے ہیں۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
کیا رضی اللہ تعالیٰ‌ عنہ کہنا صرف صحابہ کے لیے ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-23


Your Comments