Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مقر سیاہ حلال ہے؟

کیا مقر سیاہ حلال ہے؟

موضوع: حلال اور حرام جانور   |  حلال جانور کون سے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محبتی مورزادو       مقام: جیکب آباد، سندھ، پاکستان

سوال نمبر 2796:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مچہلی جیسا ایک قسم کا جانور پانی میں پایا جاتا ہے۔ انکا جسم تو مچہلی جیسا اور سیاہ قسم کا ہے اور ہم اسکو سندھی میں مقر کہتے ہیں بعض لوگ اس کو حلال کہتے اور بعض لوگ اسی حرام کہتے ہیں اس وجہ سے کہ مچھلی پانی سے جدا ہونے سے جلد مر جاتی ہے اور مقر سیاہ مچھلی جیسا پانی سےجدا کر دیا جاۓ تو 1 یا 2 دن تک وہ نہیں مرتا۔ اس وجہ بعض لوگ اور خود میں بھی اسکو حرام کہتا ہوں۔ براۓ مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

جواب:

پانی کے تمام جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے۔ اب مچھلی کی کئی اقسام ہیں۔ اگر تو یہ جانور مچھلی ہے پھر اس کو کھا سکتے ہیں مچھلی نہیں ہے تو حرام ہے۔ اس کا اردو یا انگریزی نام بتا دیں پھر اس کو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-09


Your Comments