Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا گھوڑے اور گدھے کا پسینہ پاک ہے؟

کیا گھوڑے اور گدھے کا پسینہ پاک ہے؟

موضوع: فقہ اور اصول فقہ

سوال پوچھنے والے کا نام: دلشاد       مقام: ٹنڈو اللہ یار

سوال نمبر 2738:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گھوڑے کا پسینہ پاک ہے یا نہیں۔ گدھے کے پسینے کے بارے میں‌ بھی وضاحت کر دیں؟

جواب:

گھوڑے اور گدھے کا پسینہ پاک ہے۔ اگر کپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو ناپاک نہیں ہوتا۔ مولانا امجد علی اعظمی صاحب فرماتے ہیں۔ (مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون، خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔)

امجد علی، بہار شریعت، 1 : 78، حصہ دوم ، مکتبہ اسلامیہ، اردو بازار لاہور

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-09


Your Comments