روزہ (صوم) سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:266
روزہ (صوم) سے کیا مراد ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  عبادات

جواب:

صوم کا لغوی معنی کسی چیز سے رُکنا اور کسی چیز کو چھوڑ دینا ہے اور روزہ دار وہ ہے جو اپنے آپ کو کھانے، پینے اور عمل مباشرت سے روکے۔

 لسان العرب، 12 : 351

جبکہ اصطلاحِ شریعت میں مسلمان کا بہ نیتِ عبادت طلوعِ فجر سے لے کر غروبِ آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا اور عملِ مباشرت سے رکے رہنا روزہ کہلاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟