Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

موضوع: زکوۃ  |  عبادات

سوال نمبر 261:
زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

جواب:

جن زیورات کی مالک عورت ہو خواہ وہ میکہ سے لائی ہو یا اس کے شوہر نے اُسے ان کا مالک بنا دیا ہو۔ تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا عورت پر فرض ہے اور جن زیورات کا مالک مرد ہو یعنی عورت کو صرف پہننے کے لئے تو دیا ہو لیکن مالک نہیں بنایا تو ان زیورات کی زکوٰۃ مرد کے ذمہ ہے عورت پر نہیں ہے۔

 فتاویٰ رضويه، جلد : 4

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments