Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مسلسل خون نکلنے کے باوجود نماز کیسے ادا کی جائے؟

مسلسل خون نکلنے کے باوجود نماز کیسے ادا کی جائے؟

موضوع: عبادات  |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ انعام الحق       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 2528:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے فسچولا کا آپریشن کروایا ہے۔ پایوڈین/خون سے فورا کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔ اب میں نماز کیسے ادا کروں؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔ میری نمازیں قضا ہو رہی ہیں۔

جواب:

اگر خون مسلسل آتا رہتا ہے تو ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز پڑھ لیا کریں، اگر ممکن ہو تو جہاں سے خون آتا ہے وہاں کپڑا یا کوئی متبادل چیز رکھ کے نماز ادا کر لیا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-04-23


Your Comments