اسلام میں داڑھی کی لمبائی کتنی مقرر کی گئی ہے؟

سوال نمبر:2499
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اسلام قوانین کے مطابق داڑھی کی لمبائی کیا ہونی چاہیے؟

  • سائل: سید خالد محمود شاہمقام: کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2013ء

زمرہ: داڑھی کی شرعی حیثیت

جواب:

اسلام میں داڑھی رکھنا واجب ہے کیونکہ اس کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم صادر فرما دیا کہ 'داڑھیاں بڑھاؤ' اب اس کی لمبائی کےلیے قرآن وحدیث میں کہیں بھی کوئی حکم نہیں پایا جاتا کہ داڑھی کی مقدار کتنی ہونی چاہیے۔ حدیث پاک میں تو مطلقا حکم پایا جاتا ہے داڑھی بڑھانے کا۔ اس لیے داڑھی مطلقا رکھنا واجب ہے اور اس کی مقدار مشت بھر رکھنا سنت ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟