Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دوران نماز کسی نمازی کی بیہوشی پر کیا کرنا چاہیے؟

دوران نماز کسی نمازی کی بیہوشی پر کیا کرنا چاہیے؟

موضوع: عبادات  |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: شاہنواز       مقام: لیہ، پاکستان

سوال نمبر 2434:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز پڑھنے کے دوران اگر ساتھ میں‌ کھڑا ہوا بندہ گر کر بیہوش ہو جائے تو کیا نماز توڑ کر اس کی مدد کی جا سکتی ہے یا نماز کے بعد اس کی مدد کرنی چاہیے؟

جواب:

بالکل نماز توڑ کر اس کی مدد کریں کیونکہ جان بچانا ضروری ہے، شاید آپ کی وجہ سے اس کا بھلا ہو جائے، نماز تو بعد میں قضا ہو سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments