Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا دوران غسل خون نکلنے سے غسل ہو جاتا ہے؟

کیا دوران غسل خون نکلنے سے غسل ہو جاتا ہے؟

موضوع: غسل   |  وضوء

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عمران خان       مقام: دبئی، متحدہ عرب امارات

سوال نمبر 2430:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر غسل کے دوران یا غسل کے فورا بعد حمام یا واش روم کے اندر جسم کے کسی حصے سے کسی بھی وجہ سے خون نکل جائے تو کیا غسل ہو جاتا ہے؟

جواب:

غسل کے فوراً بعد اگر خون نکل جائے تو غسل پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے لیکن وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا شخص اس خون کو صاف کرے، جب خون رک جائے تو وضو دوبارہ کر لے۔ اگر غسل ابھی مکمل نہیں ہوا تھا تو خون صاف کر کے مکمل کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments