Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا رسول اللہ (ص) پیدائشی نبی ہیں؟

کیا رسول اللہ (ص) پیدائشی نبی ہیں؟

موضوع: ایمان بالرسل

سوال پوچھنے والے کا نام: قاسم محمود       مقام: راولپنڈی، پاکستان

سوال نمبر 2426:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ یہ عقیدہ رکھنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 40 سال سے پہلے نبی بالقوۃ نہ کہ نبی بالفعل ہیں؟ کہاں تک درست ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدائشی نبی ماننا قطعی عقیدہ ہے یا ظنی؟

جواب:

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے بھی نبی تھے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔ آپ لوگ پہلے 40 سال کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ حکمت عملی کے تحت اعلان کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ کسی کی رائے کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ قرآن وحدیث سے جب کوئی مسئلہ مل جائے تو پھر کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments