Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کس صورت میں عورت علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہے؟

کس صورت میں عورت علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہے؟

موضوع: خلع کے احکام   |  حقوق نسواں   |  نکاح   |  طلاق

سوال پوچھنے والے کا نام: زبیر قادری       مقام: آزاد کشمیر

سوال نمبر 2380:
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ اگر کسی عورت کو شو ہر طلاق نہیں دینا چاہتا تو کیا عورت از خود علیحدہ ہو سکتی ہے؟ شوہر بضد ہے کہ میں طلاق نہیں دونگا۔ ایک سال سے انسانی حقوق و ازدواجی حقوق سے بھی عورت محروم ہے۔

جواب:

اگر شوہر بیوی کے حقوق پورے بھی نہ کرے اور نہ ہی طلاق دے تو اس صورت میں عورت بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح کروا لے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد عدت پوری کر کے اپنی مرضی سے کہیں اور نکاح کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-01-23


Your Comments