بیوی پر شوہر کے کیا حقوق ہیں؟


سوال نمبر:3179
السلام علیکم! بیوی پر شوہر کے کیا حقو ق ہیں؟ نیز وضاحت فر مائیں کہ ایک بچے کی پیدائش کے بعد کتنا وقفہ ضرو ری ہے؟ اور بچو ں کی تربیت کس نہج پر کی جائے؟براہِ مہربانی تفصیلی و ضاحت فر مائیں۔ جزا ک اللہ

  • سائل: سدرۃ المنتہیٰمقام: حیدر آباد
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

بچوں کی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنی چاہیئے۔ اسلامی تعلیمات نمونہ حیات ہیں۔ان کے بغیر کوئی گزارہ نہیں ہے۔ اس لئے بچوں کو جب وہ انگلی کے سہارے چلتے ہیں اسی وقت تربیت شروع کر دینی چاہیے، تاکہ جب وہ اپنے سہارے چلنے لگیں تو اس وقت تک ان پر نیکی غالب آچکی ہو اور شیطان سے محفوظ ہو چکے ہوں۔ ان میں اس قدر اسلامی تعلیمات راسخ ہو جانی چاہئیں کہ شیطان ان پر اپنا اثر و رسوخ نہ ڈال سکے۔

  1. مزید مطالعہ کیلئے اس عنوان پر کلک کریں، اسلام میں بیوی پر خاوند کے بارے میں کیا حقوق ہیں؟
  2. ایک بچے کی پیدائش کے بعد کم از کم تین سال کا وقفہ ہونا چاہیئے۔ مزید وضاحت کے لئے نیچے دیا گیا لنک ملاحظہ کریں۔ 

بچوں کی پیدائش میں کتنا وقفہ ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی