Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عقیق پتھر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

عقیق پتھر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان علی       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 2364:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں عقیق پتھر کی کیا شرعی حیثیت ہے۔ برائے مہربانی تفصیل سے بیان کریں۔

جواب:

عقیق سمیت تمام پتھر ہر مسلمان مرد وعورت کے لیے پہننا جائز ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔ ان کا ناموں اور ستاروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی باتیں کرتا ہے یہ اس کی جہالت ہے، لیکن افسوس آج کل ایسی جاہلانہ باتیں کرنے والے ٹی وی چینلز پر بھی آ چکے ہیں، جو لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن دینی تعلیم سے دوری کی وجہ سے لوگ اس طرح کے جاہل لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور ان کی جاہلانہ باتوں میں آجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-01-01


Your Comments