Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حلف پورا نہ ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟

حلف پورا نہ ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟

موضوع: معاملات

سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ حنیف       مقام: لندن، یوکے

سوال نمبر 2344:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک رشتہ دار نے کسی شخص کی محبت میں قرآن پاک ہاتھ میں پکڑ کر یہ کہا کہ میں اس شخص کو دل سے اپنا خاوند مانتی ہوں۔ اب اس لڑکے نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ اسلام اس طرح کے حلف کے بارے میں کیا کہتا ہے اور ان الفاظ کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟

جواب:

ان الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں، یہ اس کی تمنا ہے جس کا اس نے اظہار کیا ہے۔ اس طرح یکطرفہ محبت اور اظہار محبت کا کوئی فائدہ نہیں، وہ اس کا خاوند اسی وقت بن سکتا ہے جب دو گواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر دونوں رضا مندی سے ایجاب وقبول کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-01-23


Your Comments