Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ذریعہ معاش کے لیے باطل عقائد والی کتب کو چھاپنا جائز ہے؟

کیا ذریعہ معاش کے لیے باطل عقائد والی کتب کو چھاپنا جائز ہے؟

موضوع: عقائد

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ محمد لطیف الحسن کلیمی       مقام: وجئے واڑہ، آندھراپردیش، الہند

سوال نمبر 2118:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے تو میں شیخ الاسلام اور تحریک منھاج القرآن کا دلی شکریہ ادا کرتاہوں کہ ہم جیسے گنہگاروں کے لئے شیخ الاسلام نے دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے کئی سہولتیں میسر کیں۔ میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور صحیح العقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ سے ہوں اور حنفی ہوں۔ میرے پاس دیگر جماعتوں کے میگزینز کتابیں وغیرہ چھپوانے کے آرڈرز آتے رہتے ہیں۔ براہِ کرم یہ بتائیں کہ کیا ایک اہل سنت والجماعت کو دیگر فرقوں کی کتب وغیرہ چھاپنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

وعلیکم السلام اللہ تعالی آپ کو صحیح عقیدہ پر استقامت عطا فرمائے۔ اگر کوئی کتاب ہمارے عقائد کے خلاف ہو گستاخی پر مبنی ہو تو اس کو نہ چھاپیں۔ کیونکہ یہ گناہ پر معاونت کرنا ہے اور قرآن میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ.

(الْمَآئِدَة ، 5 : 2)

گناہ اور ظلم کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔

اگر اس کے علاوہ معاش کا کوئی ذریعہ ہو تو وہ اختیار کر سکتے ہیں لہذا آپ باطل عقائد والی کتب کی اشاعت نہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-09-15


Your Comments