Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مجذوب فقیر کی بیعت کی جا سکتی ہے؟

کیا مجذوب فقیر کی بیعت کی جا سکتی ہے؟

موضوع: روحانیات  |  بیعت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ذوالفقار       مقام: پونچھ، جموں وکشمیر، انڈیا

سوال نمبر 2116:
مجزوب فقیر میں اور با شرع فقیر میں کیا فرق ہے؟ اور کیا مجذوب فقیر کی بیعت جا سکتی ہے؟ خواب میں اگر کوئی بزرگ اپنے پردہ فرمانے کے بعد کسی کو کوئی اسم مبارک پڑھنے کے لیے دے تو کیسا ہے؟

جواب:

  1. مجذوب فقیر سے بیعت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ شرعی احکام کا پابند نہیں ہوتا وہ مرفوع القلم ہوتا ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز قابل تقلید نہیں ہوتی وہ معذور ہوتا ہے۔ وہ قانون خداوندی کا پابند نہیں ہوتا لہذا مجذوب فقیر کی بیعت کرنا ہمارے لیے ناجائز ہے۔
  2. مجذوب فقیر مکلف نہیں ہوتا اور غیر مجذوب مکلف ہوتا ہے۔
  3. خواب میں اگر کوئی بزرگ وظیفہ وغیرہ بتائے تو انسان شرعا وقانونا اس کا پابند نہیں ہوتا۔ البتہ اگر آسانی کے ساتھ اس وظیفہ کو کر سکے تو کوئی حرج و ممانعت بھی نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-09-12


Your Comments