Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا رشوت یا کمیشن کی رقم پر زکوۃ ہوگی؟

کیا رشوت یا کمیشن کی رقم پر زکوۃ ہوگی؟

موضوع: عبادات  |  زکوۃ  |  رشوت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ادریس       مقام: کراچی پاکستان

سوال نمبر 2064:
کیا رشوت یا کمیشن کی رقم پر زکوۃ ہو گی؟ دراصل میں جس سرکاری آفس میں ہوں وہاں پر کمیشن لی جاتی ہے جو کہ ٹھیکیدار سے پہلے سے طے ہوتا ہے اور یہ رقم ٹھیکیدار راضی خوشی دیتا ہے اور ہم لوگ ان ٹھیکیداروں کا کام اضافی وقت میں بھی کرتے ہیں۔ ہمارے پاس گھر میں ہر شے موجود ہے جو کہ تنخواہ سے نا ممکن ہے کیونکہ سرکاری تنخواہ اتنی نہیں ہوتی کہ 3 وقت کا کھانا ممکن ہو۔

جواب:

رشوت اور کمشن کی رقم پر زکوۃ فرض ہے۔ جو بھی ملکیت میں ہو جس مال پر قبضہ ہو حلال ہو یا حرام اگر نصاب کو پہنچ جائے تو زکوۃ دینا فرض ہو جاتا ہے۔ لہذا آپ کے پاس جو بھی مال و دولت ہو اگر نصاب کو پہنچ جاتا ہے تو اس پر زکوۃ فرض ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-08-28


Your Comments