Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دو رکعات سنت پڑھنی تھی نیت چار کی ہو گئی تو ان کو کیسے پڑھا جائے گا؟

دو رکعات سنت پڑھنی تھی نیت چار کی ہو گئی تو ان کو کیسے پڑھا جائے گا؟

موضوع: عبادات  |  نماز کی سنتیں   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: وقاص حسین       مقام: سمبڑیال

سوال نمبر 2040:
اگر دو رکعات سنت پڑھنی ہے اور نیت چار کی ہو جائے تو سلام پھیر کر دوبارہ نیت کر کے پڑھنی چاہیے یا نماز کے اندر ہی دو کی نیت کر کے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

دو رکعات سنت پڑھنی تھی نیت چار کی ہو گئی تو صرف دو رکعت پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نماز توڑ کر نئی نیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر چار رکعات ہی ادا کر دی جائیں تو دو سنت ہو جائیں گی اور باقی دو نفل۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-08-13


Your Comments