کسی نبی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر کیا ہوتی ہے؟


سوال نمبر:1865
السلام علیکم میں نے خواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا ہے اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی تھی۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

  • سائل: عمران خانمقام: مانشٹرا، ممبئی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 26 جون 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں کسی نبی کی زیارت کرنا ایک سعادت کی بات ہے۔ دنیا و آخرت کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے کے حوالے سے بے شمار تعبیرات موجود ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

1۔ خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کی زیارت کرنے والا شخص کثیر خیر والا، اللہ تعالی کے لیے زیادہ سفر کرنے والا، اللہ تعالی کے احکام پر عمل پیرا ہونے والا، تھوڑے رزق پر راضی اور طب جاننے والا ہو گا۔

2۔ کسی بھی مشکل اور غم سے نجات ملنے کی دلیل ہے۔

3۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے والے کا زاہد ہونا زمین میں سیاحت کرنا اور خوف وہراس سے نجات پانے کی دلیل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔