Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حضور نبی اکرم (ص) کی طرف سے نفل کیسے ادا کیے جاتے ہیں؟

حضور نبی اکرم (ص) کی طرف سے نفل کیسے ادا کیے جاتے ہیں؟

موضوع: ایصال ثواب   |  نماز  |  نفلی نمازیں   |  نفل

سوال پوچھنے والے کا نام: ارم رشید       مقام: برمنگھم

سوال نمبر 1806:
السلام علیکم میں‌ یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے نفل کیسے ادا کیے جاتے ہیں؟ یا ان کا ثواب کس طرح پہنچایا جاتا ہے؟

جواب:

آپ نے نوافل کی نیت اللہ تعالیٰ کے لیے ہی کرنی ہے۔ یعنی آپ نے نیت اس طرح کرنی ہے۔ دو رکعت نماز نفل اللہ تعالیٰ کے لیے۔ اور نوافل پڑھنے کے بعد دعا کے ذریعے ان کا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچا دیناہے۔ گویا نماز نفل اللہ تعالیٰ کے لیے ہونگے اور ان کا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-06-02


Your Comments