Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟

کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  داڑھی کی شرعی حیثیت   |  سنت مو کدہ

سوال پوچھنے والے کا نام: ذیشان اقبال       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1733:
کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟

جواب:

داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ ہے اورسنت مؤکدہ وہ عمل ہے جسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دو مرتبہ کے علاوہ ہمیشہ بطورِ عبادت اپنایا ہو اور اس کی اقامت، تکمیلِ دین کی خاطر ہو، جیسے اذان، اقامت، نماز باجماعت وغیرہ سنتِ مؤکدہ ہیں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جن کو ادا کرنے کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کے ادا کرنے پر اجر ملتا ہے اور بغیر عذر چھوڑ دینے کی عادت قابلِ ملامت و مذمت ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

اس موضوع پر تفصیلی راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درج ذیل خطابات سنیں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2012-05-05


Your Comments