Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دوران کھانا پانی پینے کی سنتیں کیا ہیں؟

دوران کھانا پانی پینے کی سنتیں کیا ہیں؟

موضوع: پانی   |  سنت

سوال پوچھنے والے کا نام: اجمل محمود       مقام: سعودی عرب

سوال نمبر 1705:
کھانے سے پہلے پانی پینا سنت ہے یا درمیان میں یا آخر پر؟ کیا آخر میں پانی نہیں‌ پینا چاہیے؟ اس کا کیا حکم ہے، تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔ شکریہ

جواب:

کھانے کے دوران جب چاہیں، پانی پیا جا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے، درمیان میں اور آخر میں، تینوں اوقات میں پانی پی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ الغرض جب بھی پانی کی طلب ہو اور  دل چاہے پانی پی لینا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-04-29


Your Comments