جنت میں کس نام سے پکارا جائے گا؟


سوال نمبر:1676
السلام علیکم ہم جنت میں کس نام سے پکارے جائیں گے؟ ماں کے نام سے یا باپ کے نام سے؟

  • سائل: ارم اخترمقام: گوجرہ
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2012ء

زمرہ: ایمان بالآخرۃ

جواب:

جنت، قیامت اور روز محشر انسان کو اپنے امام وپیشوا کے نام سے پکارا جائے گا ماں یا باپ کے نام سے نہیں۔ یعنی دنیا کے اندر جس کے ساتھ وہ چلتا تھا۔ جس کی اتباع کرتا تھا۔ فرعون کے ماننے والے فرعون کے نام سے پکارے جائیں گے۔ حضرت موسی علیہ السلام کی اتباع کرنے والوں کو حضرت موسی علیہ السلام کے نام سے پکارا جائے گا۔ کفر کرنے والے کو کافر اور اسلام کو ماننے والوں کو اہل اسلام کے نام سے پکارا جائے گا۔ قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا :

يَوْمَ نَدْعُواْ كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ

(الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، 17 : 71)

وہ دن (یاد کریں) جب ہم لوگوں کے ہر طبقہ کو ان کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری