کیا حبیب میٹروپولیٹرین بنک سے منافع لینا جائز ہے؟

سوال نمبر:1572
السلام علیکم کیا حبیب میٹروپولیٹرین بنک سے منافع لینا جائز ہے؟

  • سائل: محمد جنیدمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: نفع و نقصان شراکتی کھاتہ

جواب:

(PLS) نفع نقصان کی شراکت کے ذریعے سے جائز ہے، اس کے علاوہ ناجائز ہے۔ صرف منافع لینا جائز نہیں ہے، یہ سود ہے، جو حرام ہے۔ البتہ اگر آپ نفع و نقصان دونوں میں شریک ہیں تو نفع لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ ایسی صورت میں جب آپ منافع لیتے ہیں تو کبھی کبھار نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے، لہذا نفع نقصان کی شراکت میں جہاں بھی اکاؤنٹ کھلوائیں گے، جائز ہے، وگرنہ ناجائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟