Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بیوی کی بات کو ماں کی بات کی طرح کہنا جائز ہے؟

کیا بیوی کی بات کو ماں کی بات کی طرح کہنا جائز ہے؟

موضوع: معاملات

سوال پوچھنے والے کا نام: توصیف احمد       مقام: جدہ سعودی عرب

سوال نمبر 1545:
کیا حکم ہے اس بارے میں اگر شوہر اپنی بیوی سے یہ کہہ دے کہ تم مجھ سے ماں کی طرح بات کر رہی ہو

جواب:

اگر شوہر اپنی بیوی کو یہ کہے کہ تم مجھ سے میری ماں کی طرح بات کرتی ہو۔ اگر اس سے مراد بیوی کی بات کو اپنی ماں کی بات کے مشابہت سمجھتا ہے، مثلا تم میری ماں کی طرح پیار سے بات کرتی ہو یا غصہ سے بات کرتی ہو تو شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اگر خاوند کے ایسا کہنے کا مطلب کچھ اور ہو تو جیسی وہ نیت کرتا ہے ویسا ہی اس کا حکم ہوتا ہے، مثلا اگر ایسا طلاق کی نیت سے کہہ رہا ہو تو طلاق واقع ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-14


Your Comments