مشروط طلاق کس صورت میں واقع ہوتی ہے؟


سوال نمبر:2983
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال: میرے والد نے ایک گھوڑا پال رکھا ہے، اسکی خدمت میرے والد صاحب خود بھی کرتے ہیں اور میرے چھوٹے بھائی محمد فیاض بھی، ایک دن میری اور والد صاحب کی بات گھوڑے کے بارے میں بڑھ گئی، میں اس کے نہ رکھنے پر مصر تھا جبکہ والدصاحب رکھنے پر، میں نے اپنے چھوٹے بھائی کی طرف متوجہ ہو کریہ جملے بولے "اگر آج کے بعد تو نے گھوڑے کی (خدمت) کی اور اس کے بعد میں گھر میں رہا تو میری بیوی پر تین طلاق"۔ اب سوال یہ ہے کہ میرے بھائی نے گھر کے اندر تو خدمت کرنا چھوڑ دی ہے لیکن والد صاحب اس طرح کرتے ہیں کہ گھوڑا گھر سے باہر نکال کر چھوٹے بھائی کے حوالے کر دیتے ہیں اور وہ اس پر سوار ہو کر جنگل یا میدان میں گھما کر واپس گھر لےآتے ہیں اور خود ہی باندھ لیتے ہیں، تو کیا اس سے طلاق تو واقع نہیں ہوئی؟ اوریہ خدمت کے زمرہ میں تو نہیں آتا جبکہ میری نیت بھی گھر کے اندر گھاس، چارہ وغیرہ کھلانے کی تھی لیکن الفاظ مطلق بولے تھے۔ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ بھی خدمت ہے اورگھوڑے کی ہر قسم کی خدمت مرادہے، چاہے اس کے پاؤں سے رسی نکالے یا اس پر ہاتھ پھیرے، باہر گھما کر لائے۔ بینواتوجروا

  • سائل: عرفان اللہمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2014ء

زمرہ: طلاق  |  معاملات

جواب:

آپ نے شرط میں (گھوڑے کی خدمت کی) کے الفاظ بولے ہیں، گھر کے اندر یا باہر کی کوئی قید نہیں لگائی۔ لہذا آپ کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی