Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا لڑکی رخصتی سے پہلے خلع لے سکتی ہے؟

کیا لڑکی رخصتی سے پہلے خلع لے سکتی ہے؟

موضوع: غیر مدخولہ کی طلاق   |  خلع کا حکم

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلم خان       مقام: کراچی

سوال نمبر 1502:
کیا لڑکی رخصتی سے پہلے خلع لے سکتی ہے؟ اور اس کا طریقہ کیا ہو گا؟

جواب:

اگر خلوت صحیحہ نہ ہوئی ہو تو مرد پر واجب ہے کہ وہ آدھا حق مہر ادا کرے اور عورت خلع کی صورت میں وہ حق مہر واپس کر دے گی۔ یا خلع لیتے وقت وہ حق مہر نہیں لے گی۔ خلع کا مطلب ہے کہ عورت مال دے کر اپنے خاوند سے آزادی حاصل کر لے اور خاوند اس سے مال لینے پر رضامند ہو۔ اس کا طریقہ آپس میں بیٹھ کر جو مناسب ہو طے کر لینا چاہیے اور فتوی یا بذریعہ عدالت بھی معاملہ حل کروایا جا سکتا ہے۔

اگر دخول سے قبل طلاق ہو جائے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-08


Your Comments