Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ربیع الاوال میں جھنڈیا لگانا اچھی بات ہے؟

کیا ربیع الاوال میں جھنڈیا لگانا اچھی بات ہے؟

موضوع: میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام       مقام: انڈیا

سوال نمبر 1494:
کیا ربیع الاوال میں جھنڈیا لگانا اچھی بات ہے؟ کیا اس سے اللہ پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں؟

جواب:

جی ہاں! ربیع الاول میں جھنڈیاں لگانا اچھی بات ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں جھنڈیاں لگانا، محافل منعقد کرنا، ضیافت کا اہتمام کرنا، ان سب کاموں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر خوشی کے موقع پر جھنڈیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ اس میں شرعی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-07


Your Comments