Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں حرمین شریفین کی طرف جانا کیسا ہے؟

خواب میں حرمین شریفین کی طرف جانا کیسا ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسن محی الدین خان       مقام: حیدر آباد انڈیا

سوال نمبر 1470:
السلام علیکم میرے ایک عزیز نے خواب دیکھا ہے کہ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے جانے کے لیے ان سے کہا گیا ہے کہ یہ وقت معرفت ہے تھوڑا رک جاؤ۔ اس خواب کی مناسب سی تعبیر فراہم کر دیں، مقام معرفت کیا ہے؟ اس ضمن میں اس کا معنی اور مثال فراہم کر دیں۔ بے حد شکر گزار ہوں گا۔

جواب:

خواب میں حرمین شریفین کی طرف سفر کرنا اچھا ہے۔ معرفت سے مراد جاننا اور پہچاننا ہے، یقیناً آپ زیارت حرمین شریفین کے بارے میں سوچتے رہتے ہونگے اور آپ کی تمنا ہوگی کہ زیارت نصیب ہو جائے، اس وجہ سے آپ کو یہ خواب آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس تمنا کو پورا فرمائے اور خواب کو سچا ثابت فرمائے۔ آمین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-06


Your Comments